اب تک کی ہماری برقی کتب جن پلیٹ فارمس پر پیش کی جاتی
رہی ہیں، اور جو اب بھی قائم ہیں، وہ ذیل میں ہیں (باقی مرحوم ہو چکیں):
۱۔ اردو محفل: ۲۰۰۶ء،
۲۰۰۷ میں یہاں ساری کتابیں متن کی صورت پوسٹ کی گئیں۔
۲۔ اردو کی برقی کتابیں: ۲۰۰۹ء سے ۲۰۱۳ء تک، یہ اب بھی دستیاب ہیں لیکن
مزید اپ ڈیٹ نہیں کی جا رہی ہے۔ اس میں صرف نمونے کے لئے کچھ صفحات (ناول اور یک
موضوعی کتب سے اقتباسات، افسانوی مجموعے سے ایک افسانہ، شعری مجموعے سے تین چار
غزلیں یا نظمیں وغیرہ ) کا متن دیا گیا اور
کتب ورڈ (زِپ شدہ) اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں
ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا کی گئیں۔ یہ سائٹ مختلف پلیٹ فارمس سے گذرتے ہوئے اردو محفل (اردو ویب) کے سرور پر انہیں کے زیر انتظام منتقل ہو گئی ہے۔
۳۔ بزم اردو لائبریری:
۲۰۱۳ء سے، شروع میں مکمل کتابوں کے مکمل متون پوسٹ کئے گئے لیکن دو تین سال بعد سے
ہی اس میں ڈیٹا بیس ایرر بار بار پیدا ہوتی رہی ہے۔ اس لئے اب ، ۲۰۲۱ء سے اس میں
کتب پوسٹ تو کی جا رہی ہیں، لیکن پچھلے فارمیٹ کی طرح مکمل کتب کا متن نہیں۔ بلکہ
ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ورڈ، ٹیکسٹ ، پی ڈی ایف ، ای پب اور کنڈل (AZW3)فائلیں۔
۳۔ مفت اردو کتابیں
بلاگ، یہاں ۲۰۱۶ء سے ۲۰۲۱ء تک کتب پوسٹ کی
گئیں، اور صرف ڈاؤن لوڈ کی جانے والی کتب
ورڈ اور ٹیکسٹ کے علاوہ بعد میں پی ڈی ایف، ای پب اور کنڈل فائلوں کی صورت
میں۔ اس بلاگ کو فی الحال برقی کتب کے
بارے میں اس قسم کی اطلاعات کے لئے ہی استعمال کیا جا رہا ہے۔
۴۔ ۲۰۲۱ء میں عزیزی محمد عظیم الدین
نے مفت کتب ڈومین بنا کر مجھے پیش کیا، اور
میرے تعاون سے مکمل ویب سائٹ بنائی۔ اور تب سے ساری اپڈیٹس یہاں کی جا رہی ہیں۔
مختصر کتب تو مکمل متن، لیکن ضخیم کتب کا کچھ متن نمونتاً پیش کیا جا رہا ہے۔ آج
کل محض یہاں اور بزم اردو لائبریری میں کتب پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ اور دونوں جگہ
ڈاؤن لوڈ کے لئے پانچوں فارمیٹس (ورڈ، ٹیکسٹ، پی ڈی ایف، ای پب، کنڈل)میں کتب پیش کی جاتی رہی ہیں۔
نوٹس:
۱۔ پرانی کتب میں فانٹ نفیس ویب نسخ،
نفیس نستعلیق، علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق استعمال کئے گئے تھے۔ اگر وہی
ڈاؤن لوڈ کی جائیں تو یہ فانٹ بھی انسٹال کئے جائیں۔
۲۔ پرانی فائلیں کئی کئی حصوں میں اس
لئے ڈاؤن لوڈ کے لئے مہیا کی جاتی تھیں کہ پہلے انٹر نیٹ کی رفتار ہند و پاک میں
بہت کم تھی، اور کوشش ہوتی تھی کہ ہر فائل کا سائز ایک میگا بائٹ سے بھی کم ہو۔
۳۔ پہلے صرف ورڈ اور ٹیکسٹ فائلیں
مہیا کی جاتی تھیں، بعد میں ای پب اور کنڈل فارمیٹ کی فائلیں بھی مہیا کی جانے
لگیں۔ اور کچھ عرصے سے پی ڈی ایف فائلیں بھی شامل کر دی گئی ہیں۔
۴۔ ورڈ فائلیں زپ فارمیٹ میں دی جا
رہی ہیں تاکہ ہر براؤزر میں ڈاؤن لوڈ ہو جائیں، کیونکہ کچھ براؤزر ورڈ فائلیں ڈاؤن
لوڈ نہیں کرنے دیتے۔
۵۔ ٹیکسٹ فائلیں گوگل ڈرائیو بغیر
ایکسٹینشن دکھاتا ہے، اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی جگہ سیدھا براؤزر میں دکھاتا ہے، وہاں
ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کر کے ڈاؤن لوڈ کریں۔
۶۔
نئی فائلیں صرف مفت کتب ڈاٹ کام اور مفت کتب بلاگ سپاٹ پر دی جا رہی ہیں۔
۷۔ نئی فائلیں جو قدیم ترین کتب کی
ہیں، ان کے سرورق نہیں بنائے گئے ہیں۔
۸۔ مفت کتب پر دستیاب کتابوں کی نئی
فائلیں نہیں بنائی گئی ہیں۔ اسی طرح ۲۰۲۲ء کے بعد کی بزم اردو لائبریری کی فائلیں
بھی نئی نہیں بنائی گئی ہیں۔
۹۔ امیزون کنڈل نے ۲۰۲۲ء سے کنڈل فارمیٹ کی سپورٹ بند کر دی ہے، ان کی مارکیٹ پلیس بھی یہ محض ای پب فائل قبول کر رہی ہے جسے امیزون کنڈل خود بخود کنڈل فارمیٹ میں کنورٹ کر کے مہیا کرتی ہے (اور اس عمل میں امبیڈیڈ نستعلیق فانٹ ختم کر دیتی ہے۔)۔ اس لئے طے کیا گیا ہے کہ یہ فارمیٹ ، یعنی AZW3 فائل آئندہ ڈاؤن لوڈ کے لئے فراہم نہیں دی جائیں گی۔
0 تاثرات:
ایک تبصرہ شائع کریں